in

کراچی کےضلع غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکشن جاری

کراچی کےضلع غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکشن جاری

کراچی کے ضلع غربی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق 29 مارچ سے 9 اپریل تک ضلع غربی کے مون آباد اسلام نگر، اورنگی ٹاون سیکٹر گیارہ اور داتا موڑ کے علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون رہے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں سب ڈویژن میں 4 کرونا کے مریض موجود ہیں جس کے باعث ان علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ لوگوں کی غیرضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

نوٹیفیکشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی اور مثبت ٹیسٹ والے افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کباب میں ہڈی اداکار عمیر قاضی کی سہاگ رات لیکن صبور علی نے ایسا کام کردیا کہ سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

کباب میں ہڈی اداکار عمیر قاضی کی سہاگ رات لیکن صبور علی نے ایسا کام کردیا کہ سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

بھارتی گلوکار کار حادثے میں ہلاک

بھارتی گلوکار کار حادثے میں ہلاک