in

کینسینو ویکسین آج پاکستان پہنچے گی، اسد عمر

کینسینو ویکسین آج پاکستان پہنچے گی، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کینسینو ویکسین کی 30 لاکھ ڈورز پر مشتمل پہلی کھیپ آج پاکستان پہنچ رہی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دہتے ہوئے کہا کہ چینی ویکیسن کینسینو کی 3ملین یعنی 30لاکھ ڈورز پاکستان پہنچ رہی ہے۔ چینی ویکسین کو گزشتہ سال ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی پاکستان (ڈی آر اے پی) نے ملک میں استعمال کی اجازت دی تھی۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ اپریل کے وسط تک کینسینو ویکسین کی بڑی مقدار مل جائے گی۔

سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ اس کینسینو ویکسین سے 30 لاکھ خوراکیں حاصل کی جاسکیں گی، کرونا ویکسین کی پاکستان میں ہی پیکنگ کی جائے گی۔

پاکستان میں کروناوائرس کی چوتھی ویکسین کے استعمال کی اجازت

انہوں مزید بتایا کہ خصوصی آلات کی خریداری اور عملے کی تربیت کی جارہی ہے، پاکستان نے کینسینو ویکسین کے فیز تھری ٹرائل میں حصہ لیا تھا۔

قبل ازیں وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کرونا سے بچاوَ کے لیے شہری ایس او پیز پر عمل یقینی بنائیں۔ احتیاط نہ کی گئی تو کرونا کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میاں جاوید لطیف کی ضمانت ميں 6 اپريل تک توسيع

میاں جاوید لطیف کی ضمانت ميں 6 اپريل تک توسيع

اداکاراحمد علی بٹ نے اپنا25کلو وزن کیسے کم کیا ؟ موٹاپے کا شکار لوگوں کے لیے متاثرکن کہانی بیان کردی

اداکاراحمد علی بٹ نے اپنا25کلو وزن کیسے کم کیا ؟ موٹاپے کا شکار لوگوں کے لیے متاثرکن کہانی بیان کردی