in

عمران خان صحت یاب ہوگئے

عمران خان صحت یاب ہوگئے

وزیراعظم عمران خان کرونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور سرکاری ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کردی ہیں۔

 پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان کے مطابق ڈاکٹرز نےعمران خان کو صحت یاب قرار دے دیا ہے۔ عمران خان میں کرونا وائرس کی کوئی علامات نہیں رہی ہیں۔ وزیراعظم نےسرکاری مصروفیات کاباقاعدہ آغازکردیا ہے۔ 20 مارچ کو عمران خان کا  کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

 وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ہلکا بخار اور کھانسی تھی، تاہم وہ فٹ ہیں۔وزیراعظم نے کرونا وائرس کے باعث 25 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریبات میں شرکت نہیں کی تھی۔

اس وقت، صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی، وزیردفاع پرویز خٹک اور سابق مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کرونا وائرس میں مبتلا ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جنرل (ر)پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا کی شوبز انڈسٹری میں انٹری

جنرل (ر)پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا کی شوبز انڈسٹری میں انٹری

پنجابی گلوکار کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے 

پنجابی گلوکار کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے