in

صدر مملکت کی اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا

صدر مملکت کی اہلیہ کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ثمینہ علوی کا کہنا تھا کہ الحمداللّہ! صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو درمیانے درجے کی علامات ظاہر ہورہی ہیں لیکن وہ جلد صحت یابی کے لیے پُرعزم ہیں۔

ثمینہ علوی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بھی اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا ہے، جو منفی آیا ہے مگر میں فی الحال قرنطینہ میں ہوں۔ ہم نے کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی تاہم قوت مدافعت بننے میں اسے تھوڑا وقت لگتا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہِ کرم! کرونا ویکسین بھی لگوائیں اور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی میں کرونا وائرس کی تشخص ہوئی تھی اور اُن کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Jamaat-e-Islami Rawalpindi

راولپنڈی: جلسہ کرنے پر جماعت اسلامی کیخلاف مقدمہ

جنرل (ر)پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا کی شوبز انڈسٹری میں انٹری

جنرل (ر)پرویز مشروف کی نواسی مریم رضا کی شوبز انڈسٹری میں انٹری