شیخوپورہ میں اپنے ساتھ کرکٹ نہ کھلانے پر نوجوان آپے سے باہر ہوگيا اور لڑکوں پر چھری سے حملہ کرديا، واقعے میں ايک نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
شیخوپورہ کے علاقے غازی مینارہ میں معمولی سی بات پر نوجوان نے چاقو سے نوجوانوں پر حملہ کردیا، ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم نوجوان دوسرے لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا تاہم انہوں نے کھلانے سے منع کردیا، جس پر وہ چراغ پا ہوگیا۔
جاں بحق 24 سالہ نوجوان 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، مقتول کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے حملہ آور طارق کو گرفتار کرلیا جس کی عمر 20 سال سے زائد ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔