in

کراچی: لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی

کراچی: لیاقت آباد فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی

فائر بریگیڈ کی 5گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف

کراچی کے علاقے لياقت آباد نیرنگ سینما والی گلی کی فرنيچر مارکيٹ ميں آگ لگ گئی۔

فائربريگيڈ عملے کے مطابق عمارت کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ نے 3منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ تنگ گليوں اور تجاوزات کے باعث امدادی کارروائيوں ميں مشکلات کا سامنا ہے۔

فائربریگیڈ کی گاڑیوں اور پانی کے ٹینکرز کو متاثرہ عمارت تک پہنچنے میں دشواری ہے تاہم فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

علاقہ مکین کے مطابق اطراف کی عمارتوں کے مکین گھروں سے نکل چکے ہیں۔ مکینوں کا شکوہ ہے کہ رہائشی علاقے میں گودام یا فیکٹری کیوں قائم کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب پولیس کی انوکھی منظق کورونا میں مبتلا پولیس سب انسپکٹر کو عدم پیشی پر نوکری سے برخواست کردیا گیا

پنجاب پولیس کی انوکھی منظق کورونا میں مبتلا پولیس سب انسپکٹر کو عدم پیشی پر نوکری سے برخواست کردیا گیا

Usman Buzdar CM Punjab

وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج چنیوٹ کا دورہ کریں گے