in

خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں اسکول بند

خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں اسکول بند

خیبرپختونخوا حکومت نے کرونا وائرس کے کیسز میں ضافے کے باعث صوبے کے 6 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وائرس کی وباء کے باعث خیبرپختونخوا کے 6 اضلاع میں تمام سرکاری، نجی، پرائمری اور ایلیمنٹری تعلیمی ادارے بشمول کیڈٹ کالج، ماڈل اسکول، مدارس، اکیڈمیز، ٹیوشن سینٹرز بند رہیں گے۔

جن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں باجوڑ، خیبر، شانگلہ، دیر اپر، ایبٹ آباد اور ہری پور شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس عرصے میں طلبہ کو کسی بھی وجہ سے اسکول بلانے کی اجازت نہیں ہوگی، اساتذہ اور دیگر عملہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ ضرورت کے مطابق اسکول جاسکتا ہے۔

تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کرونا وائرس کے کی تیسری لہر کے دوران بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کیا گیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Dollar online_1

ڈالر 22ماہ کی کمترین سطح پر، آج کے کرنسی ریٹ

ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں بڑی کمی