in

صدرعارف علوی، وزیردفاع پرویزخٹک کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

صدرعارف علوی، وزیردفاع پرویزخٹک کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیردفاع پرویز خٹک کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

صدر مملکت نے کرونا وائرس کے مثبت آنے کی اطلاع ٹویٹ میں دی۔ انہوں لکھاکہ ’ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اللہ تعالیٰ تمام کوویڈ-19 مریضوں کو صحتیاب فرمائے‘۔

عارف علوی نے کرونا ویکیسن لگوالی

قبل ازیں عارف علوی نے اہلیہ کے ہمراہ رواں ماہ 15مارچ کو کرونا ویکیسن کی پہلی ڈوز لگوائی تھی تاہم اینٹی باڈیز 2ڈورز کے بعد تیار ہونا شروع ہوتے ہیں۔

وزیر دفاع پرويز خٹک نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی تيسری لہر کو سنجيدہ لينے کی ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ سب کواپنی حفاظت ميں رکھے۔

صدر مملکت عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی، مدافعت بننے میں وقت لگتا ہے۔ عارف علوی کو کرونا کی درمیانے درجے کی علامات ہیں تاہم انکا ٹسیٹ منفی آیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ گیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان میں کرونا کی علامات شدید نہیں ہیں، ان کو ہلکی کھانسی اور ہلکا سا بخار ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حفیظ شیخ فارغ، حماداظہر کو وزیر خزانہ بنانے کافیصلہ، ذرائع

حفیظ شیخ فارغ، حماداظہر کو وزیر خزانہ بنانے کافیصلہ، ذرائع

’صوبوں کو کروناویکسین کی درآمد کیلئے اجازت کی ضرورت نہیں‘

’صوبوں کو کروناویکسین کی درآمد کیلئے اجازت کی ضرورت نہیں‘