in

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تعمیراتی اجازت نامے آسان بنادیئے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تعمیراتی اجازت نامے آسان بنادیئے

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے تعمیراتی اجازت ناموں کیلئے درخواست دینا مزید آسانی بنادیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک حکمنامے میں کہا ہے کہ تعمیراتی منصوبوں کے لیے این او سیز ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے پاس بھیجنے کی ضرورت نہیں۔

ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر نے کہا کہ این او سیز ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاس نہ بھیجنے سے عمارت کی منظوری میں کم ٹائم لگے گا جبکہ تعمیری منصوبے کی منظوری میں 30دن لگتے تھے جو اب 25دن میں مکمل ہوجائے گا۔

رواں سال جنوری میں ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ایک حکم جاری کیا تھا کہ عمارتوں کے منصوبوں کی منظوری کیلئے تمام تکنیکی فائلیں ڈی جی کے پاس براستہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل حتمی منظوری کیلئے جمع کرائی جائیں گی۔ جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں صارفین کو پہلے شہر کے ایس بی سی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن کے پاس درخواست جمع کرانی پڑتی تھی جس کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر ٹاؤنز کو بھی درخواست جمع کرائی جاتی تھی۔

اس سے قبل تعمیراتی اجازت نامے کےلیے تمام تکنیکی فائلیں ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کے ذریعہ حتمی منظوری سے قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کے پاس جاتی تھیں تاہم اب ٹاؤن ڈائریکٹرز کے جائزہ لینے کے بعد عمارتوں کی منظوری کی فائلیں ڈائریکٹر جنرل کے پاس جائیں گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شب خون مارنے والے قابل قبول نہیں، شاہدخاقان عباسی

شب خون مارنے والے قابل قبول نہیں، شاہدخاقان عباسی

پولینڈ: سرکاری گھوڑوں، کتوں کو پینشن دینےکا اعلان

پولینڈ: سرکاری گھوڑوں، کتوں کو پینشن دینےکا اعلان