in

شبِ برات: شہرقائد میں وزیربلدیات کی ہدایت پرخصوصی انتظامات

شبِ برات: شہرقائد میں وزیربلدیات کی ہدایت پرخصوصی انتظامات

وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ نے شب برات کے موقع پر شہر بھر خصوصاً  قبرستانوں اور ان کے قریبی علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔

واٹربورڈ کے تمام شعبہ جات کے عملے نے ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیرنگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی لائنوں میں پیدا ہونے والے رساؤ کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ سیوریج اوورفلو کی شکایات کے خاتمہ، ٹینکروں کے ذریعہ قبرستانوں کے راستوں پر فلاحی ومذہبی جماعتوں وتنظیموں کے لگائے گئے ہیں۔

شبِ برات: پھول بیچنےوالے غیریقینی صورتحال سے دوچار

استقبالیہ کیمپوں، سبیلوں اور مساجد کو پانی کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے جبکہ ایم ڈی واٹربورڈکی ہدایات پر ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرز نے متعلقہ ایگزیکٹوانجینئرز اور دیگر عملے کے ساتھ شہر بھرکے قبرستانوں کے اطراف کا جائزہ بھی لیا۔

دوسری جانب منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ،زبیر چنہ کی ہدایت پرشبِ برات کے سلسلے میں ضلع جنوبی اور ضلع غربی میں عوام کی سہولت کے لئے مرکزی قبرستانوں کے باہر کیمپ لگا دیے ہیں۔

شہر کے چاروں اضلاع ضلع شرقی، جنوبی، ملیر اور غربی میں مساجد، امام بارگاہ اور قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤ کیا گیا ہے جبکہ ضلع جنوبی اور غربی میں کیمپس میں شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے عملہ موجود ہے۔

شب برات آج منائی جائیگی،سندھ کےتعلیمی اداروں میں منگل کوتعطیل ہوگی

قبل ازیں ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا کہنا ہے کہ قبرستانوں میں شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے متعلقہ ڈی ایم سیزکے اشتراک سے کراچی میونسپل کارپوریشن (کےایم سی) میں رجسٹرڈ39 سمیت کراچی کے 203 قبرستانوں میں شہریوں کو سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ موجودہ صورتحال کے تحت قبرستانوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

حفیظ شیخ فارغ، حماداظہر کو وزیر خزانہ بنانے کافیصلہ، ذرائع

حفیظ شیخ فارغ، حماداظہر کو وزیر خزانہ بنانے کافیصلہ، ذرائع