in

وزیراعظم عمران خان جنوبی وزیرستان کا دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان جنوبی وزیرستان کا دورہ کرینگے

وزیراعظم عمران خان بروز بدھ 20 جنوری کو جنوبی وزیرستان جائیں گے۔ دورے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

جنوبی وزیرستان آمد پر وزیراعظم عمران خان وانا اور مولے خان سرائے جائیں گے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ صوبائی قیادت اور کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نعمان محمود بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔

مقامی رہنما نصیر اللہ وزیر کے مطابق جنوبی وزیرستان آمد پر وزیراعظم عمران خان کامیاب جوان پروگرام اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی قبائلی مشران کے ساتھ بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ اہم دورے کے دوران علاقے کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شیخ رشیدکی باتوں کو جوتےکی نوک پررکھتے ہیں، غفور حیدری

شیخ رشیدکی باتوں کو جوتےکی نوک پررکھتے ہیں، غفور حیدری

ISB students corona sops

طلبا ميں قائدانہ صلاحيتيں پیدا کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل