in

’صوبوں کو کروناویکسین کی درآمد کیلئے اجازت کی ضرورت نہیں‘

’صوبوں کو کروناویکسین کی درآمد کیلئے اجازت کی ضرورت نہیں‘

وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے واضح کیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین درآمد کرنے کیلئے صوبوں کو وفاق کی جانب سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) کی ضرورت نہیں۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت تمام پاکستانیوں کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی خریداری جاری رکھے گی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اگر صوبے خود ویکسین درآمد کرنا چاہتے ہیں تو ان پر کوئی پابندی نہیں، جو بھی سہولت درکار ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا آغاز 3 فروری 2021ء کو کیا گیا تھا، فی الحال ملک بھر میں طبی عملے اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین دی جارہی ہے۔

دو ہفتے قبل وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ صوبہ کنسائنو بایولوجکس سے ویکسین کی درآمد کیلئے بات چیت کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کنسائنو سے بات چیت کررہے ہیں اور توقع ہے کہ ہم خود اپنی ویکسین درآمد کریں گے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صدرعارف علوی، وزیردفاع پرویزخٹک کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

صدرعارف علوی، وزیردفاع پرویزخٹک کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

بالی ووڈ ادا کارہ فاطمہ ثنا شیخ کو بھی کورونا ہو گیا 

بالی ووڈ ادا کارہ فاطمہ ثنا شیخ کو بھی کورونا ہو گیا