in

حفیظ شیخ فارغ، حماداظہر کو وزیر خزانہ بنانے کافیصلہ، ذرائع

حفیظ شیخ فارغ، حماداظہر کو وزیر خزانہ بنانے کافیصلہ، ذرائع

حکومت نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، حماد اظہر نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ میں رد و بدل کردیا۔ ابتدائی طور پر وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹادیا۔

عمران خان نے وزیر مملکت حماد اظہار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو جون تک مشیر خزانہ رکھا جائے گا، کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔

نمائندہ سماء نے جب اس حوالے حماد اظہر سے سوال کیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو افواہ ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو 6 ماہ کیلئے وزیر خزانہ بنایا گیا تھا تاہم وہ 3 مارچ کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی سے شکست کھا گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈاکٹر حفیظ شیخ کو اسد عمر کی جگہ وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شبِ برات: شہرقائد میں وزیربلدیات کی ہدایت پرخصوصی انتظامات

شبِ برات: شہرقائد میں وزیربلدیات کی ہدایت پرخصوصی انتظامات

صدرعارف علوی، وزیردفاع پرویزخٹک کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

صدرعارف علوی، وزیردفاع پرویزخٹک کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا