in

پاکستان کی سعودی عرب کےبلین ٹری منصوبےکی حمایت

پاکستان کی سعودی عرب کےبلین ٹری منصوبےکی حمایت

وزیراعظم عمران خان نے محمد بن سلمان کو خط لکھ کر سعودی عرب کے بلین ٹری منصوبے کی حمایت کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کیلئے خطے میں 50 ارب درخت لگانے کا منصوبہ قابل تعریف ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خط میں لکھا ہے کہ 2023 تک پاکستان میں 10ارب درخت لگانےکا منصوبہ ہے، 15فیصد زمینی اور 10فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے۔ 2030تک 60فیصد انرجی کو کلین انرجی پر شفٹ کررہے ہیں۔

عمران خان نے خط میں مزید لکھا کہ سولر، ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کی کیپیسٹی کو بڑھا رہے ہیں، سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں اور ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے سعودی عرب میں 10ارب، خطے میں 50ارب درخت لگانے کے منصوبے کی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ سعودیہ اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔

  وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ جماعت اسلامی کو مہنگا پڑگیا مقدمہ درج

لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ جماعت اسلامی کو مہنگا پڑگیا مقدمہ درج

Dollar online_1

ڈالر 22ماہ کی کمترین سطح پر، آج کے کرنسی ریٹ