in

زرعی زمینوں کو بچانے کيلئے قواعد متعارف کروائیں گے، ملک امین

زرعی زمینوں کو بچانے کيلئے قواعد متعارف کروائیں گے، ملک امین

ماحولياتی تبديليوں کو دنیا کيلئے کرونا سے بھی بڑا چیلنج قراردے ديا

ملک امين اسلم نے ماحولياتی تبديليوں کو دنیا کيلئے کرونا سے بھی بڑا چیلنج قراردے ديا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ  پی ڈی ایم والے اپنا سیاسی  جنازہ نکلنے پر بلین ٹری سونامی منصوبے کو تنقيد کا نشانہ بنا رہے ہيں۔حکومت زرعی زمینوں اور درختوں کو بچانے کيلئے اگست تک نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کيلئے قواعد وضوابط متعارف کرائے گی۔

اسلام آباد میں اتوار کو معاونِ خصوصی ماحولياتی تبديلی ملک امين اسلم نے پريس کانفرنس ميں خبردار کیا کہ تيزی سے کم ہوتے جنگلات اورزمين کا بڑھتا درجہ حرارت دنيا بھر کيلئے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلين ٹری سونامی منصوبے کوپوری دنيا سراہا رہی ہے لیکن اپوزيشن کی تنقيد کا مقصد اپنی ناکامياں چھپانے کے سوا کچھ نہيں۔

معاون خصوصی ماحولياتی تبديلی نے کہا کہ کرونا کی ویکسین تو مل گئی لیکن ماحولیاتی تبدیلیوں کی ابھی تک کوئی ویکسین نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسلام آباد: تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد: تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کا اعلان

سائبرکرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی، شناختی کارڈز بلیک لسٹ

سائبرکرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی، شناختی کارڈز بلیک لسٹ