in

سائبرکرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی، شناختی کارڈز بلیک لسٹ

سائبرکرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی، شناختی کارڈز بلیک لسٹ

بےنظیرانکم سپورٹ ، احساس پروگرام سمیت انعامی اسکیموں کا لالچ دے کر شہریوں کو لوٹنے والےآن لائن فراڈیوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے۔پی ٹی اے نے انگوٹھوں کی شناخت چوری کرنے والے 3 لاکھ سے زائد جعل سازوں کے شناختی کارڈز بلیک لسٹ کردیئے جبکہ 5 کروڑ شناختی کارڈ کی چھان بین بھی جاری ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےجعلسازوں کے خلاف کارروائی کرتےہوئے 3 لاکھ 67 ہزار شناختی کارڈز بلیک لسٹ کردئیے ہیں۔ ان شناختی کارڈز پرکوئی سم رجسٹرڈ نہیں ہوگی۔

پی ٹی اے دستاویز کے مطابق فراڈ میں ملوث 1772 سمز ریٹیلرز کے لائسسنز بھی معطل اور 22 کو مکمل فارغ کردیا گیا ہے۔ 247 فرنچائزر کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے جبکہ اس جرم میں ملوث 21 ملازمین نوکری سے برطرف کردئیے گئے ہیں۔ 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد موبائل نمبر بلاک کرکے لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کئےگئےہیں۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق نادرا کی مدد سے5 کروڑ ایسے شناختی کارڈز کی نشاندہی ہوئی جن کی مدت کئی سال پہلے ختم ہوچکی تھی لیکن ان کےنام پر سمیں اب بھی رجسٹرڈ ہیں۔ حکام کہتے ہیں کہ ایسی سمزجرائم کیلئے استعمال ہونے کا خدشہ ہے اور چھان بین کے بعد ان کو بلاک کیا جا سکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

زرعی زمینوں کو بچانے کيلئے قواعد متعارف کروائیں گے، ملک امین

زرعی زمینوں کو بچانے کيلئے قواعد متعارف کروائیں گے، ملک امین

مولانا تنویر الحق تھانوی کا ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان

مولانا تنویر الحق تھانوی کا ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان