in

مولانا تنویر الحق تھانوی کا ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان

مولانا تنویر الحق تھانوی کا ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

ایم کیوایم کے سابق سینیٹرمولانا تنویرالحق تھانوی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ نےعمران خان کو کرپشن سے پاک رکھا۔عمران خان ايک قدم اٹھائيں وہ تين قدم بڑھائيں گے۔ انھوں نےاين اے 249 ميں امجد آفريدی کو کامياب بنانےکی اپيل بھی کی۔

کراچی میں اتوار کو پريس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا تنویر الحق تھانوی نے ايم کيو ايم چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کيا اورکہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ ميں ناموس رسالت کيليے آواز اُٹھائی ہےاور رياست مدينہ کی بات کی ہے،آپ قدم بڑھائيں اورہميں خود سے آگے پائيں گے۔تنويرالحق تھانوی نےکہا کہ عمران خان کا وزيراعظم رہنا کسی نعمت سے کم نہيں ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شيرزمان کا کہنا تھا کہ حکومت رياست مدينہ کے نظريے پر احساس پروگرام کے ذريعے عمل پيرا ہے۔وقت آگيا ہے کہ  کہ پاکستان کو فلاحی رياست بنانے کيليے مشترکہ کوشش کی جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سائبرکرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی، شناختی کارڈز بلیک لسٹ

سائبرکرائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی، شناختی کارڈز بلیک لسٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کےدورہ زمبابوے کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کےدورہ زمبابوے کا شیڈول جاری