in

کرونا وائرس:عمران خان کا مکمل لاک ڈاؤن سے انکار

کرونا وائرس:عمران خان کا مکمل لاک ڈاؤن سے انکار

تیسری لہر بہت خطرناک ہے

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ہم ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے۔ کروناتیزی سے پھیلا تو ہمارے اسپتال دوبارہ بھرجائیں گے ۔ اس لئے عوام احتیاط کریں اورکرونا کو پھیلنےسےروکیں۔

اتوار کو کرونا سے متعلق اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے احتیاط بہت ضروری ہے اور تیسری لہر بہت خطرناک ہے۔ کرونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ سے آئی ہے اور یہ بڑھ رہی ہے۔ لاہور،اسلام آباد اور پشاور میں کرونا کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پہلی لہر کے دوران پاکستان کے اقدامات کی دنیا نے مثال دی تاہم اب لوگ اس کی پروا نہیں کررہے ہیں۔ انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ جس رفتار سے کرونا پھیل رہا ہے اگر ایسا ہی چلتا رہا تواسپتال بھرجانے ہیں۔

لاک ڈاؤن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملک بند نہیں کرسکتا۔ ہمارے پاس وہ وسائل نہیں ہیں کہ ملک بند کرکے لوگوں کو کھانا دیں اور ان کا دھیان رکھیں۔پاکستان سے زیادہ امیر ترین ممالک کے پاس بھی اتنے وسائل نہیں ہیں کہ لوگوں کو گھر بیٹھے کھانا کھلا سکیں۔ تاہم ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کندھ کوٹ میں ڈاکو راج،12افراد اغوا، پولیس آپریشن جاری

کندھ کوٹ میں ڈاکو راج،12افراد اغوا، پولیس آپریشن جاری

کورونا وباءاور پتنگ بازی کے حوالے سے  پولیس کی آگاہی مہم ماسک اورسینیٹائزر بھی تقسیم کیے گیے 

کورونا وباءاور پتنگ بازی کے حوالے سے  پولیس کی آگاہی مہم ماسک اورسینیٹائزر بھی تقسیم کیے گیے