in

ملک بھر میں شادی کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد

ملک بھر میں شادی کی انڈور اور آؤٹ ڈور  تقریبات پر پابندی عائد

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے ملک بھر میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دےد یا۔ جب کہ ملک بھر میں شادی کی تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اتوار 28 مارچ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کا اہم اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹیریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

آج ہونے والے اہم اجلاس میں کمیٹی نے نئی اور سخت پابندیوں کا حکم جاری کیا ۔ کرونا وائرس کی تیسری اور خطرناک بڑھتی لہر کے سبب این سی او سی نے 5اپریل سے ان ڈور کیساتھ آؤٹ ڈور شادیوں پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرونا کنٹرول کے لیے شدید متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق تمام سماجی، کھیلوں کی سرگرمیوں، ثقافتی اور سیاسی  سرگرمیوں پر ہوگا۔ این سی او سی کی جانب سے صوبوں کو دی گئی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ پابندیوں کا اطلاع 5 اپریل سے فوری طور پر ہوگا، جو تاحکم ثانی جاری رہے گا۔

اجلاس میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ میں کمی کے آپشنز پر بھی غور ہوا۔ جب کہ ٹرانسپورٹ سے متعلق حتمی فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبوں کو ویکسینیشن سے متعلق اہداف بروقت حاصل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

قبل ازیں ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین سے متلعق بتایا کہ زیادہ انحصار چین اور دیگر ملکوں پر ہے، جب کہ چین سے 10 لاکھ 60 ہزار خوراکوں پر مشتمل کھیپ منگل تک آجائے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی ادارے سے کوویکس ایسٹرازینیکا ویکسین ملنے میں مزید تاخیر ہوئی ہے، کوویکس کے ذریعے پاکستان کو مارچ میں ایسٹرازینیکا ویکسین کی 28 لاکھ خوراک ملنا تھیں۔

اتوار کے روز پریس کانفرنس سے خطاب میں پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرونا کی تشویش ناک صورت حال کے بعد پنجاب میں ماسک کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ جب کہ صوبے بھر میں شادی کی تقریبات پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، حتمی فیصلہ پیر 29 مارچ کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ماسک نہ پہننے پر جرمانے اور 6ماہ قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ پنجاب کے5 بڑے شہروں میں کرونا کی شدت زیادہ ہے۔ کرونا وائرس سے متعلق بازاروں اور مارکیٹوں کے بارے میں ترجیحات طے کرکے کل میڈیا سے شیئر کریں گے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے سلطنت عثمانیہ پر بننے والے ترک ڈرامے ’کرولوس عثمان ‘ کے سیٹ کا دورہ کیا اور کن کن لوگوں سے ملاقات کی ؟ شاندار تصاویر یں سامنے آ گئیں

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے سلطنت عثمانیہ پر بننے والے ترک ڈرامے ’کرولوس عثمان ‘ کے سیٹ کا دورہ کیا اور کن کن لوگوں سے ملاقات کی ؟ شاندار تصاویر یں سامنے آ گئیں

دیور نے بھابھی کو آگ لگادی

دیور نے بھابھی کو آگ لگادی