in

پاکستان میں ہندو برادری آج ہولی منا رہی ہے

پاکستان میں ہندو برادری آج ہولی منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری رنگوں کا تہوار یعنی ہولی اپنے روایتی انداز میں آج منا رہی ہے۔ موسم بہار کی آمد پر اس تہوار سے ہر طرف رنگوں کی بہار بکھر جاتی ہے۔

رواں برس ہندو قمری کیلنڈر کے مطابق ہولی کا تہوار 28 مارچ کو منایا جا رہا ہے۔ ہندو برادری کا کہنا ہے کہ ہولی کا تہوار روشنی کی اندھیرے اور اچھائی کی بدی پر فتح کی یاد دلاتا ہے۔

ہندو برادری کی جانب سے شری پنچ مکھی ہنومان مندر سولجر بازار کراچی میں ہولی کی رنگا رنگ تقریب میں ہولی منائی گئی۔

ہولی کے تہوار پر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد ، خواتین ، نوجوان ، بچے اور بوڑھے سبھی لوگ ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔ لوگ اپنے دوست احباب کو بھی جمع کرتے ہیں اور خوشی کے اس موقع پر ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے ہیں۔ ہولی کے تہوار پر خصوصی پکوان اور مٹھائیاں کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عظیم خان پر سنگین الزامات صباقمر اپنے ہونے والے شوہر کے حق میں میدان میں آ گئیں پیغام جاری کر دیا 

عظیم خان پر سنگین الزامات صباقمر اپنے ہونے والے شوہر کے حق میں میدان میں آ گئیں پیغام جاری کر دیا 

لاہور: ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی

لاہور: ماسک نہ پہننے پر پہلی ایف آئی آر درج کرلی گئی