in

کورنگی:2سب ڈویژن کی5یوسیزمیں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

کورنگی:2سب ڈویژن کی5یوسیزمیں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی کے علاقے کورنگی کے مخصوصی علاقوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز سامنے آنے پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کراچی میں ہاٹ اسپاٹ میں 8 کرونا مریضوں کی نشاند ہی پر اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کورنگی چکرا گوٹھ، ناصر جمپ، ماڈل کالونی، سعود آباد اور بلال کالونی کے علاقوں میں لگایا گیا ہے۔

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کورنگی کی 2 سب ڈویژن کی 5 یوسیز میں ہوگا۔ جو 9 اپريل تک نافذ رہے گا۔ مذکورہ علاقوں میں دفاتر، شاپنگ مالز سمیت کاروباری مقامات بند رہیں گے۔

متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔

جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں میں کاروباری، صنعتی سرگرمیوں اور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔

جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں کے کرونا مثبت افراد گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔ ان علاقوں میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر اس وقت کرونا وائرس کے کل مصدقہ متاثرین کی تعداد 12 کروڑ سے زیادہ ہے، جب کہ اس عالمی وبا سے تقریباً 27 لاکھ اموات ہوئی ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریک ہے، جہاں کووڈ 19 کے تقریباً 3 کروڑ متاثرین ہیں جب کہ 5 لاکھ سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ میں بھی گزشتہ ہفتے کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے تمام صوبوں میں ویکسین کے مزید مراکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں لاہور میں قائم ایکسپو سینٹر کی طرح بڑے پیمانے پر لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

پاکستان میں وفاقی وزیر اور کرونا کی روک تھام کے لیے قائم این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اعلان کیا ہے کہ کرونا کی دونوں خوراکیں حاصل کرنے والے افراد ویکسین سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

کووڈ امیونائزیشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے ایک ویب سائٹ متعارف کرائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ سرٹیفیکیٹ نادرا کے میگا سینٹرز سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کراچی سے چوری کی گئی گاڑی حیدرآباد سے برآمد

کراچی سے چوری کی گئی گاڑی حیدرآباد سے برآمد

سکھر میں صحافی کو قتل کرنیوالا لاہور سے پکڑا گیا لیکن کس طرح قانون نافذ کرنیوالے ادارے اس تک پہنچے ؟ پتہ چل گیا

سکھر میں صحافی کو قتل کرنیوالا لاہور سے پکڑا گیا لیکن کس طرح قانون نافذ کرنیوالے ادارے اس تک پہنچے ؟ پتہ چل گیا