in

مریم نواز کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل

مریم نواز کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کرونا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔ مریم نواز طبیعت ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئیں۔

طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے انہوں نے 4 روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں بھی منسوخ کردی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی بھی طبیعت ناساز ہوگئی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں بھی آرام کا مشورہ دیا ہے۔ فضل الرحمان نے بخار کی شکایت پر کرونا ٹیسٹ کرایا تھا، جو منفی آیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ میں گزشتہ ہفتے 20 مارچ کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

پاکستان کے تمام صوبوں میں ویکسین کے مزید مراکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں لاہور میں قائم ایکسپو سینٹر کی طرح بڑے پیمانے پر لوگوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے فیصل آباد، گجرات، ملتان اور لاہور کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انڈونیشیا: گرجا گھر کے باہر خودکش دھماکا

انڈونیشیا: گرجا گھر کے باہر خودکش دھماکا

ہراسگی کا الزام صبا قمر کے ہونیوالے شوہر کا ردعمل سامنے آگیا

ہراسگی کا الزام صبا قمر کے ہونیوالے شوہر کا ردعمل سامنے آگیا