in

کے الیکٹرک انتظامیہ کو ڈیڑھ کروڑروپے ہرجانہ ادا کرنے کاحکم

کے الیکٹرک انتظامیہ کو ڈیڑھ کروڑروپے ہرجانہ ادا کرنے کاحکم

کراچی ميں کرنٹ لگنے سے متاثرہ بچے کو 8 سال بعد انصاف مل گيا، عدالت نے کے الیکٹرک انتظامیہ کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

کے الیکٹرک کو بدانتظامی مہنگی پڑگئی، کرنٹ لگنے سے متاثرہ لڑکا کے الیکٹرک کے خلاف 8 سالہ قانونی جنگ جیت گیا۔

سال 2013ء میں مواچھ گوٹھ کے علاقے میں کرنٹ سے جھلسنے والے بچے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنادیا۔ کے الیکٹرک کو متاثرہ لڑکے سفیر کو ڈیڑھ کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

مواچھ گوٹھ کا رہائشی 12 سالہ سفیر 26 نومبر 2013ء کو اپنے گھر سے نکلا تو کے الیکٹرک کے ہائی ٹینشن تاروں میں آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہوگیا تھا۔

متاثرہ لڑکے کا کہنا ہے کہ میرا سارا جسم جل گیا تھا، 2 سال تک میرا علاج ہوا، تاہم اب بھی میں کوئی کام کرنے اور وزن اٹھانے کے قابل نہیں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کے الیکٹرک کی غفلت کی وجہ سے حادثہ ہوا اس لئے سفیر کو معاوضہ ادا کیا جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا کہ شواہد سے کے الیکٹرک کی غفلت ثابت ہوتی ہے، بجلی فراہم کرنے والا ادارہ تاروں کی مرمت کا بھی ذمہ دار ہے۔

متاثرہ لڑکے کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں کہ بجلی فراہمی کا ایسا نظام ہونا چاہئے کہ تار ٹوٹنے کے ساتھ ڈی فیوز ہوجائیں مگر کے الیکٹرک کے پاس ایسا سسٹم نہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب: نومولودسے 15سال تک کے بچے بھی کروناوائرس میں مبتلا

پنجاب: نومولودسے 15سال تک کے بچے بھی کروناوائرس میں مبتلا

عدالت کے احاطہ میں  خاتون نے سابق شوہر کی مدد سے موجودہ شوہر سے اپنی ہی بیٹی اغوا کروالی

عدالت کے احاطہ میں  خاتون نے سابق شوہر کی مدد سے موجودہ شوہر سے اپنی ہی بیٹی اغوا کروالی