in

لاہور: ماسک نہ پہننے والوں کو حوالات بھیجنے کا فیصلہ

لاہور: ماسک نہ پہننے والوں کو حوالات بھیجنے کا فیصلہ

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

کمشنر لاہور کی زیر صدارت پوليس اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ اجلاس میں کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزیوں پر سخت اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس نے فیصلہ کیا کہ ماسک نہ پہننے والے افراد کیخلاف مقدمات درج کرائے جائیں گے اور پولیس و انتظامیہ اس حوالے سے مشترکہ کارروائیاں کریں گے۔

کمشنر لاہور نے اجلاس کو بتایا کہ اس حوالے سے مشترکہ ٹیمیں بنادی گئی ہیں اورکنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ شادی ہالز اور پبلک مقامات پر بھی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد سے زائد مسافر بٹھانے پر متعلقہ ٹرانسپورٹر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید برآں بغیر ماسک سواریاں بٹھانے والی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو بند کر دیا جائے گا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صدارتی ایوارڈ ملنے پر تنقید ریشم کا سنئیر ادکارہ سکینہ سموں کو کرارا جواب

صدارتی ایوارڈ ملنے پر تنقید ریشم کا سنئیر ادکارہ سکینہ سموں کو کرارا جواب

صباقمر کی شادی کیلئے ہاں لیکن ممکنہ دولہے کا بھانڈا بیچ چوراہے ایک اور خاتون نے پھوڑ دیا شرمناک الزامات 

صباقمر کی شادی کیلئے ہاں لیکن ممکنہ دولہے کا بھانڈا بیچ چوراہے ایک اور خاتون نے پھوڑ دیا شرمناک الزامات