in

لاہور میں ڈکیتی کے دوران خاتون قتل،3افراد زخمی

لاہور میں ڈکیتی کے دوران خاتون قتل،3افراد زخمی

لاہور میں ڈکیتی کی ایک واردات کے دوران مزاحمت پر ایک خاتون قتل اور تین افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک اور واقعے میں  ایک خاتون جان سے ہاتھ دھوبیٹھیں۔

پولیس کے مطابق مغلپورہ میں ریلوے ہیڈ کوارٹر کے قریب علی الصبح 4 ڈاکو گھر میں گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مارشروع کردی۔

اس دوران اہل خانہ کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 40 سالہ شاہین بی بی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کی بہن، بہنوئی اوربھتیجا زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کے بعد ڈاکو گھر سے کچھ  لیے بغیر چلے گئے۔

ایک اور واقعے میں شاہدرہ کے علاقے میں دو افراد نے گھر میں گھس کر تحرین نامی خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو بچوں کی ماں تحرین خاوند سے ناراض ہوکر علیحدہ قیام پذیر تھیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور کے مزید 27 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل3 افراد زخمی 

لاہور میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل3 افراد زخمی