in

کراچی کو 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی، عمر ایوب

کراچی کو 450 میگاواٹ اضافی بجلی ملے گی، عمر ایوب

وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کو گرمیوں اور رمضان المبارک میں 450 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

عمر ایوب نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ 220 کے وی ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت مکمل ہوچکی ہے، کراچی کو گرمیوں اور بالخصوص رمضان المبارک میں 450 میگا واٹ اضافی بجلی ملے گی، 130 کلومیٹر طویل یہ ٹرانسمیشن لائن 31 مارچ سے فعال ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ فی الوقت کراچی کو نیشنل گرڈ سے 800 میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے تاہم 220 کے وی ڈبل ٹرانسمیشن لائن کے فعال ہونے کے بعد کراچی کو مجموعی طور پر ایک ہزار 250 میگاواٹ بجلی ملے گی۔

واضح رہے کہ گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ گزشتہ سال بھی شہریوں کو گرمی اور رمضان المبارک میں بجلی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صباقمر کی شادی کیلئے ہاں لیکن ممکنہ دولہے کا بھانڈا بیچ چوراہے ایک اور خاتون نے پھوڑ دیا شرمناک الزامات 

صباقمر کی شادی کیلئے ہاں لیکن ممکنہ دولہے کا بھانڈا بیچ چوراہے ایک اور خاتون نے پھوڑ دیا شرمناک الزامات 

گلگت: ٹائر ٹیوب، بانسوں سے بنی شاہی سواری

گلگت: ٹائر ٹیوب، بانسوں سے بنی شاہی سواری