in

ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی کورنگی کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کرلی، لاک ڈاؤن 27 مارچ سے 9 اپریل 2021ء تک جاری رہے گا، علاقہ مکینوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی کے دفتر سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر آج (27 مارچ شام 7 بجے سے) مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی عرفان میروانی کی جانب سے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کرلی ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 9 اپریل 2021ء کی شام 7 بجے تک نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہوگا ان میں کورنگی کی یو سی 1، یو سی 2 اور یو سی 3، ماڈل کالونی ملیر کی یو سی 1 ماڈل کالونی اور یو سی 3 سعودآباد بھی شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورنگی کی یو سی 1 میں بلال کالونی، مہران ٹاؤن سیکٹر 6 بی، یو سی 2 میں ناصر کالونی 32 ای، یو سی 3 میں چکرا گوٹھ اور کورنگی ڈھائی نمبر کا سیکٹر 33 ای مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متاثر ہوگا، ماڈل کالونی، ملیر کی یو سی 1 میں مہران ڈپو اور ماڈل کالونی کے علاقے شامل ہیں جبکہ یو سی 3 سعود آباد، گیلان آباد میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ان علاقوں کے مکینوں کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن میں کرونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کا پابند کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن میں ان علاقوں میں آنے اور جانے والوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ پر ان علاقوں میں گروسری، میڈیکل اسٹورز اور ضروری اشیاء کی فراہمی کی دکانیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، ضلعی انتظامیہ مخیر حضرات کی مدد سے ضرورتمند خاندانوں کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران راشن کا بندوبست کرے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پیپلزپارٹی نے متحدہ اپوزیشن سے راہیں جداکرکے نیااتحادبنالیا، احسن اقبال

پیپلزپارٹی نے متحدہ اپوزیشن سے راہیں جداکرکے نیااتحادبنالیا، احسن اقبال

صدارتی ایوارڈ ملنے پر تنقید ریشم کا سنئیر ادکارہ سکینہ سموں کو کرارا جواب

صدارتی ایوارڈ ملنے پر تنقید ریشم کا سنئیر ادکارہ سکینہ سموں کو کرارا جواب