in

پنجاب: نومولودسے 15سال تک کے بچے بھی کروناوائرس میں مبتلا

پنجاب: نومولودسے 15سال تک کے بچے بھی کروناوائرس میں مبتلا

پنجاب میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد تک پہنچ گئی، نومولود سے 15 سال کی عمر تک کے بچے بھی متاثر ہورہے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے 16 ہزار 473 ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 330 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

پنجاب میں نئے کیسز کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اب تک 6188 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 762 ٹیسٹ کئے گئے جن میں ایک ہزار 233 مثبت آئے، اس طرح کرونا سے متاثرین کی شرح 18 فیصد رہی۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے مطابق صوبے میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران بچے بھی متاثر ہورہے ہیں، پنجاب میں اب تک 12 ہزار 462 بچوں کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جبکہ لاہور میں 5 ہزار 301 بچوں میں وائرس پایا گیا۔

رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس میں مبتلا بچوں میں نومولود سے لے کر 15 سال کی عمر تک بچے شامل ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جمعہ اورہفتہ ہوٹل کھولنےکی اجازت دیجائے،ہوٹل ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

جمعہ اورہفتہ ہوٹل کھولنےکی اجازت دیجائے،ہوٹل ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

کے الیکٹرک انتظامیہ کو ڈیڑھ کروڑروپے ہرجانہ ادا کرنے کاحکم

کے الیکٹرک انتظامیہ کو ڈیڑھ کروڑروپے ہرجانہ ادا کرنے کاحکم