پنجاب کی سرکاری جامعات اور کالجز کے طلبا ميں قائدانہ صلاحيتيں پیدا کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یوتھ لیڈر شپ اینڈ ایجوکیشن کمیٹی میں موٹیوشنل اسپیکر قاسم علی شاہ بطور ممبر شامل ہیں جبکہ اسکے علاوہ کمیٹی میں چیئرپرسن پی ایچ ای سی ڈاکٹر فضل احمد خالد اور لمز يونيورسٹی سے ڈاکٹر عارف نذیر بٹ شامل ہیں۔
خصوصی کمیٹی اپنی سفارشات 2 ماہ میں پنجاب ہائیر ایجوکیشن کو جمع کروائے گی جس کے بعد دیگر معاملات طے کیے جائیں گے۔