in

کرونا کی تیسری لہر: برطانيہ سے منتقل وائرس خطرناک ہے، اسد عمر

کرونا کی تیسری لہر: برطانيہ سے منتقل وائرس خطرناک ہے، اسد عمر

اسد عمر نے صدارت کی

وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ تيسری لہرميں برطانيہ سےمنتقل ہونےوالاوائرس خطرناک ہے، ديکھ رہےہيں کہ اسپتال کيسزميں اضافہ برداشت کرسکتےہيں يا نہيں تاہم تشويشناک مريضوں کی تعداد ميں اضافہ ہوا ہے۔

ہفتے کواسلام آباد میں این سی او سی کا خصوصی اجلاس اسد عمر کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس کے بعد اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ دوہفتے قبل پابندیوں میں اضافہ کیا گیا تھا تاہم کرونا سے بچاؤ کے فیصلوں پرعمل درآمد نہیں ہورہا،تیسری لہر میں خطرناک صورتحال کا سامنا ہے۔برطانیہ سے آنےوالی کرونا کی نئی اقسام تیزی سے پھیلتی ہیں اورانتہائی مہلک ہیں اور عوام کو اس کی سنگینی کا اندازہ نہیں ہے جبکہ پورا خطہ اس سے شدید متاثر ہوا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کرونا کی پہلی لہر کے دوران بلند ترین سطح پرانتہائی نگہداشت میں 3300 مریض اسپتالوں میں داخل تھے۔ دوسری لہر کے دوران بلند ترین سطح پرانتہائی نگہداشت میں 2511 مریض اسپتالوں میں داخل تھے۔ یہ تعداد پہلی لہر سے 800 مریض کم تھی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تیسری لہر کے دوران اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور جمعہ کو ملک بھر میں2842 مریض انتہائی نگہداشت کے شعبے میں اسپتالوں میں داخل تھےاور پچھلے 12 روز میں مریضوں کی تعداد بڑھی ہےاور1000 مریضوں کا اضافہ ہوا ہے۔اگرایسا ہی اضافہ ہوتا رہا تو چند روز میں یہ شرح مزید بڑھ جائے گی اور جون 2020 کی سطح پر آنے کا خدشہ ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیہا ککڑ کی شوہر اور ساتھیوں سمیت سوئمنگ پول میں پارٹی کرتے ویڈیو سامنے آگئی

نیہا ککڑ کی شوہر اور ساتھیوں سمیت سوئمنگ پول میں پارٹی کرتے ویڈیو سامنے آگئی

ندیم بابرکو عمران خان کیساتھ جیل میں ڈالنا چاہیے،مریم اورنگزیب

ندیم بابرکو عمران خان کیساتھ جیل میں ڈالنا چاہیے،مریم اورنگزیب