in

ملتان:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، بھاری جرمانےعائد

ملتان:کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں، بھاری جرمانےعائد

ملتان میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنےوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ اصغرخان نےبتایا کہ ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر3لاکھ22ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ملتان میں پابندی کے باوجود ڈائننگ ہال میں کھانا کھلانے پر10 بڑے ریسٹورنٹس کو 1لاکھ69ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔سیکرٹری آر ٹی اے نے ماسک کے بغیر سواریاں بٹھانے پر9بسوں کو تحویل میں لے لیا جبکہ بس مالکان کو53 ہزار روپے بھی کردیا گیا۔

این سی او سی کےمطابق 1 دن میں مزید 67 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ سب سے زیادہ پنجاب میں 48 اموات، خیبرپختونخوامیں 14 اموات ہوئیں۔سندھ میں 1، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں 2،2 اموات ہوئیں۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار 158 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 279 ٹیسٹ کئے گئے۔این سی او سی نےبتایا ہے کہ ملک میں کرونا کےفعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 384 ہوگئی ہے۔کرونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 282 ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Inflation

مہنگائی کی ہفتہ وارشرح 5ماہ کی بلند ترین سطح پرآگئی

لاہور: ڈيلرز نے چينی کی سپلائی روک دی

لاہور: ڈيلرز نے چينی کی سپلائی روک دی