in

اہم خبر: اينٹی ريپ آرڈیننس پرعمل درآمد کیلئے کمیٹی تشکیل

News-Outlook_urdu-version

ہفتہ 27 مارچ کی چند اہم خبروں کا احوال۔

وفاقی حکومت نے ریپ کے بڑھتے واقعات پر بڑے اقدامات کا فیصلہ کر ليا۔ اينٹی ريپ آرڈیننس پر عمل درآمد کے لیے 42 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، پارلیمانی سیکرٹری قانون ملیکہ بخاری سربراہ ہوں گی۔

وفاقی کابينہ ميں پير کو ایک مرتبہ پھر بڑی تبديليوں کا امکان ہے۔

لاشوں کے ساتھ بيٹھے جانی خیل مظاہرین کیساتھ ضلعی انتظامیہ بنوں کا مذاکرات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

وفاقی وزیر اسدعمر کی زیر صدارت این سی اوسی کا اجلاس آج ہوگا جس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور کمشنر اسلام آباد ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریںگے۔ پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں کرونا کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

چينی کی ذخيرہ اندوزی اور معاہدے کے تحت چينی فراہم نہ کرنے پر ٹریڈنگ کارپوریشن نے 9 شوگر ملز کو بلیک لسٹ کر ديا۔ شوگر ملز ٹی سی پی کے ٹينڈر میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گی۔

قومی کرکٹ ٹيم دورہ جنوبی افريقہ کيلئے جوہانسبرگ پہنچ گئی۔ 34 رکنی اسکواڈ ميں 21 کھلاڑی اور 13 اسٹاف ممبرز شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹيم 3 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی ميچز کھيلے گی۔

اشتعال انگیز تقریر کے 26 کیسز کی سماعت کراچی کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت ميں آج ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تحریک انصاف کے رہنما  کے بیٹےکی غنڈہ گردی ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

تحریک انصاف کے رہنما  کے بیٹےکی غنڈہ گردی ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

مرغی کی قیمت کو پھر سے پر لگ گئے

مرغی کی قیمت کو پھر سے پر لگ گئے