in

ستر سال کا بوڑھا ہوں، ضمانت دی جائے، شہباز شریف

ستر سال کا بوڑھا ہوں، ضمانت دی جائے، شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دے دی، ان کا کہنا ہے کہ بیٹے کو ضمانت پر رہا کردیا، مجھے بھی گھر جانے ديں، 70 سال کا بوڑھا آدمی ہوں، کئی بیماریاں لاحق ہیں۔

شہباز شریف نے بھی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی، پٹیشن میں لکھا کہ عوام کی بھلائی کیلئے سیاست میں قدم رکھا اور خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

ان کا مؤقف ہے کہ حکومت کے اثر و رسوخ کی وجہ سے نیب نے کیسز بنائے، یہ ایک متنازع ادارہ ہے جس کے متعلق سپریم کورٹ بھی رائے دے چکی ہے۔

شہباز شریف نے کہا منی لانڈرنگ کا الزام بے بنیاد ہے ان کے نام پر ایک بھی ٹرانزیکشن نہیں۔

سابق وزیراعلیٰ کا مؤقف ہے کہ ان کیخلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے، تمام ریکارڈ نیب کی تحویل میں ہے، اس لئے انہیں حراست میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔

درخواست میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ رہائی کی صورت میں شہباز شریف ہر پیشی پر ٹرائل میں حاضر رہیں گے، درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

دوسری طرف احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں نیب کے مزید گواہ یکم اپریل کو طلب کرلئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اسکول میں رسولؐ کاخاکہ دکھانےپر ٹیچر معطل

اسکول میں رسولؐ کاخاکہ دکھانےپر ٹیچر معطل

ویڈیو: پشاور میں طلبہ کاانوکھا احتجاج، سڑک پر کلاس لگالی

ویڈیو: پشاور میں طلبہ کاانوکھا احتجاج، سڑک پر کلاس لگالی