in

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا مالی بحران، وجوہات کیا ہیں؟

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا مالی بحران، وجوہات کیا ہیں؟

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو گزشتہ دو سال سے شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ بحران کے ڈی اے ملازمین کو تنخواہ اور پنشن کی عدم ادائیگی تک جاپہنچا ہے۔ کے ڈی اے ملازمین گزشتہ تین ماہ سے اپنی تنخواہوں سے محروم ہیں۔

سندھ کابینہ کے گزشتہ ہفتے ہونیوالے اجلاس میں محکمہ بلدیات نے کے ڈی اے کے واجب الادا بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 844.159 ملین روپے قرض منظور کرنے کی درخواست کی تھی۔ یہ رقم کے ڈی اے کے پلاٹوں کی نیلامی کے بعد واپس کردیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کے ڈی اے، بلدیاتی ادارے اور مارکیٹ کمیٹیز خود مختار ادارے ہیں اور تنخواہوں، گریجویٹی اور ریٹائر ہونیوالے یا ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کیلئے ان کا اپنا نظام موجود ہے۔

وزیراعلیٰ نے سوال کیا کہ کیا وجہ ہے کہ یہ ادارے اپنے معاشی معاملات کو سنبھالنے میں ناکام ہیں اور صوبائی حکومت سے پنشنز کی ادائیگی کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی درخواستیں کرتے رہتے ہیں۔

مراد علی شاہ نے پوچھا کہ ان کا پنشن فنڈ کہاں ہے اور وہ اس کا کیسے استعمال کرتے ہیں؟۔

صوبائی کابینہ نے وزیراعلی کے سوالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سید سید ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی، جس میں اسماعیل راہو، سعید غنی، امتیاز شیخ اور قانون مشیر مرتضیٰ وہاب بھی شامل تھے، جو نے کے ڈی اے، کے ایم سی، ڈی ایم سی و دیگر بلدیاتی اداروں، مارکیٹ کمیٹی اور ایسی دوسری تنظیموں کے پنشن فنڈز کی جانچ کرے گی۔

کمیٹی یہ بھی دیکھے گی کہ ان اداروں نے اس فنڈ میں کیسے سرمایہ کاری کی اور انہیں ایک سنگین مالی بحران کا سامنا کیوں ہے؟۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کمیٹی کو کہا کہ وہ استعمال شدہ فنڈز کا جائزہ لے کر کابینہ کو رپورٹ پیش کرے۔

اس کے پیچھے کیا وجوہات ہیں؟

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیوں گزشتہ دو سال سے مالی بحران کا سامنا کررہی ہے؟، یہ نقصان ایک دن میں تو نہیں ہوسکتا۔ کے ڈی اے افسران نے سماء ڈیجیٹل کو ادارے کے مالی بحران کی وجوہات سے آگاہ کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صباقمر کےہونے والے جیون ساتھی پاکستان آنے کیلئے بے چین

صباقمر کےہونے والے جیون ساتھی پاکستان آنے کیلئے بے چین

تحریک انصاف کے رہنما  کے بیٹےکی غنڈہ گردی ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

تحریک انصاف کے رہنما  کے بیٹےکی غنڈہ گردی ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل ملازمین کو تشدد کا نشانہ بناڈالا