in

پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم فیصلےکیخلاف ورزی کی، حناپرویز بٹ

پیپلزپارٹی نےپی ڈی ایم فیصلےکیخلاف ورزی کی، حناپرویز بٹ

ایسی جماعت کےاراکین سےووٹ لیےجس کیخلاف عدالت جانا تھا

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے فیصلے کیخلاف گئی جس پر ہمیں دکھ ہوا۔

سماء کے پروگرام سوال میں گفتگو کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ شاہد خاقان کے گھر پر پی ڈی ایم کی میٹینگ میں فیصلہ کیا گیاتھا کہ پیپلزپارٹی کو سینیٹ چیئرمین کی نشست ملےگی، جے یو آئی ایف کو ڈپٹی چئیرمین سینٹ کی اور مسلم لیگ اپنا اپوزیشن لیڈر لائے گی، اگر پیپلزپارٹی کو اختلاف تھا تو انہیں اسی وقت نواز شریف سے بات کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اپوزیشن کے اتحاد پی ڈی ایم کے فیصلے کیخلاف گئے اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے اراکین ووٹ لیے۔ جس صادق سنجرانی پر پی پی پی کو کیس کرنا تھا اسی جماعت سے اپوزیشن سیٹ کیلیے اتحاد کرلیا۔

رہنماء مسلم لیگ نون آئی ایم ایف سے ملنے والے قرضے کی شرط پر کہا کہ ان کی پالیسز کے باعث آج اسٹیٹ بینک کی خودمختاری پر سوالپہ نشان کھڑا ہوگیا ہےکہ گورنر اسٹیسٹ بینک آئی ایم ایف کا نمائندہ بن کررہ جائے گا جبکہ اس پر نہ کوئی قانونی کارروائی ہوسکے گی اور نہ احتساب ہوگا۔ اسی طرح سرکاری ملازمین تنخواہوں پر بھی آئی ایم ایف ڈکٹیٹ کرےگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کیا آپ پہچان سکتےہیں یہ کون سی پاکستانی اداکارہ ہیں؟

کیا آپ پہچان سکتےہیں یہ کون سی پاکستانی اداکارہ ہیں؟

اداکارہ صبور علی کی بھنگڑا ویڈیو وائرل

اداکارہ صبور علی کی بھنگڑا ویڈیو وائرل