in

فیصل آباد: شوہراور دیورکے قتل کے الزام میں خاتون گرفتار

Lahore girl murdered

فیصل آباد میں شوہر اور دیور کو قتل کرنیوالے خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد علاقے ملت ٹاؤن ایک خاتون کو شوہر اور دیور کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، واقعے کا مقدمہ ایک سال قبل درج کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ خاتون نے مقدمہ کے اندراج کے وقت پولیس کو بتایا تھا کہ ثاقب اور اس کے بھائی کو چوری کی واردات کے دوران قتل کیا گیا۔

مقتولین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ خاتون طلاق کیلئے ثاقب پر دباؤ ڈال رہی تھی تاہم انکار پر اس نے ثاقب کو قتل کردیا۔

دوسری جانب خاتون نے الزام لگایا ہے کہ مقتول شوہر کے اہل خانہ وراثت میں سے حصہ نہیں دینا چاہتے، اس لئے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس نے مشتبہ خاتون تفتیش اور معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر کی قیمت میں کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ

FBR

ٹیکس پروفائل اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ میں 30 جون تک توسیع