in

سلیم مانڈوی والا کواحتساب عدالت نے طلب کرلیا

سلیم مانڈوی والا کواحتساب عدالت نے طلب کرلیا

جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل کے سلسلے میں احتساب عدالت نےڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو طلب کرلیا۔نیب کا ریفرنس باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے۔جج محمد بشیر نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سمیت تمام ملزمان کو4 فروری کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔

جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔منگل کواحتساب عدالت نےنیب راولپنڈی کا ریفرنس سماعت کیلئےمنظورکرلیا ہے۔ عدالت نےڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو 4 فروری کوطلب کرلیا ہے۔

چیئرمین نیب کوخاتون کےذریعے بلیک میل کیا جاتا ہے،مانڈوی والا

جج محمد بشیر نے ریفرنس میں نامزد سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون ، سلیم مانڈوی والا کے بھائی ندیم مانڈوی والا، مبینہ بےنامی طارق محمود کو بھی نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ نامزد ملزمان عبدالغنی مجید ، عبدالقیوم اورعبدالقادر کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

تیرہ جنوری کو چیئرمین نیب کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو نے جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں گیارہواں ریفرنس دائر کیا جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو باقاعدہ ملزم نامزد کردیا، کیس میں ان کے بھائی ندیم مانڈوی والا، مبینہ بے نامی دار طارق محمود اور عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان شامل ہیں۔

ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اعجاز ہارون نے کڈنی ہلز فلک نُما میں پلاٹس کی بیک ڈیٹڈ فائلیں تیار کیں، سلیم مانڈوی والا نے پلاٹس عبدالغنی مجید کو فروخت کرنے میں اعجاز ہارون کی معاونت کی، حصے میں ملی رقم سےایک بے نامی پلاٹ خریدا اوراس کےبدلے میں جعلی اکاؤنٹس سے144ملین روپے کی وصولیاں کیں اور ان سے اپنے بے نامیوں کے ذریعے سرمایہ کاری کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ابھی تھپڑ کا درد کم نہ ہوا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ قابل اعتراض گفتگو کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی سوشل میڈیا پر ہنگامہ 

ابھی تھپڑ کا درد کم نہ ہوا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ قابل اعتراض گفتگو کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی سوشل میڈیا پر ہنگامہ 

نوازشریف کی پاکستان میں تمام جائیداد قرق، رپورٹ عدالت میں پیش

نوازشریف کی پاکستان میں تمام جائیداد قرق، رپورٹ عدالت میں پیش