in

پیٹرولیم بحران: ندیم بابر سے استعفیٰ طلب

پیٹرولیم بحران: ندیم بابر سے استعفیٰ طلب

وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم بحران پر معاون خصوصی ندیم بابر کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت دے دی ہے۔

وفاقی وزرا شیریں مزاری اور شفقت محمود کے ہمراہ اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران اسد عمر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے ندیم بابر سے کہا ہے کہ وہ پٹرولیم بحران پر استعفیٰ دے دیں۔

اسد عمر کاکہنا تھا کہ وزيراعظم نے پيٹرول بحران پر کميٹی بنانے کا فيصلہ کيا تھا اس کمیٹی میں شیریں مزاری، شفقت محمود اور میں شامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزيراعظم کی ہدايت پر پٹروليم بحران پر رپورٹ تيار کی گئی ہے، ایف آئی اے نے تحقیقات کیں اور رپورٹ کابینہ کو بھجوائی جس کے بعد کابينہ کميٹی نے رپورٹ کا جائزہ لےکر سفارشات وزیراعظم کو پيش کردی ہیں۔

اسد عمر نے کہا گزشتہ سال جون میں پٹرول بحران سامنے آیا تھا، جس پر ایف آئی اے کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فرانزک آڈٹ کا ٹاسک دیا گیا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا کہ جون میں پٹرول بحران کی تحقیقات کی جائے۔ بحران میں ملوث سرکاری افسران کی بھی نشان دہی کرنی ہے۔

انھوں نے کہا پٹرول بحران کے سلسلے میں جو بھی مجرمانہ کام ہوئے ہیں، ایف آئی اے اس کی تحقیقات کرے گی، ادارے کو ثبوت سامنے لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے، ایف آئی اے 90 روز میں فرانزک کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

پٹرولیم بحران پر 3 حتمی سفارشات دی گئی ہیں، ان میں ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش بھی شامل ہے، سسٹم میں کمزوریوں کی بھی نشان دہی کی گئی ہے، بحران کی وجہ کون سی کم زوریاں بنیں، اس کی تحقیقات ہوں گی۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیٹرولیم بحران کے معاملے پر سیکرٹری پیٹرولیم کو بھی عہدہ چھوڑنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم انکوائری پر اثر انداز نہ ہوں اس لیے دونوں کو عہدہ چھوڑنےکا کہا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ورلڈ بینک نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی کتنے ارب دینے کا اعلان؟تفصیلات سامنے آگئیں

ورلڈ بینک نے پاکستان پر ڈالروں کی بارش کردی کتنے ارب دینے کا اعلان؟تفصیلات سامنے آگئیں

ممتاز مصنفہ اور معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین کی نماز جنازہ ادا نارتھ ناظم آباد میں سپرد خاک کردیا گیا

ممتاز مصنفہ اور معروف ڈرامہ نویس حسینہ معین کی نماز جنازہ ادا نارتھ ناظم آباد میں سپرد خاک کردیا گیا