in

شہباز شریف کی ضمانت: لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

شہباز شریف کی ضمانت: لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کيلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

اپوزيشن ليڈر نے درخواست ميں موقف اختيار کيا ہے کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں اورتمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے ليکن اب تک  کوئی ریکوری نہیں کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے۔

اس حوالے سے ليگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہےکہ اپوزيشن ليڈر شہباز شريف پر منی لانڈرنگ کےالزامات ثابت نہ ہوسکےاورنيب ريفرنس ميں شہزاد اکبر کے لگائے گئے الزامات کا کوئی ذکر نہيں اس لئےاب انہيں مزيد قيد ميں رکھنے کا کوئی جواز نہيں رہا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شہبازشريف کےخلاف منی لانڈرنگ کاکوئی ثبوت نہيں۔ان کےاکاؤنٹ ميں ايک روپےکی بھی “ڈی ڈی” نہيں آئی۔شہزاد اکبرکےالزامات کا نيب ريفرنس ميں کوئی ذکر نہيں اس لئے شہباز شريف کو اب مزيد قيد رکھنے کا کوئی جواز باقی نہيں رہا۔عطا تارڑ نے امید ظاہر کی کہ درخواست پر شہبازشریف کی ضمانت ہوجائے گی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وبائی مرض کورونا کے باعث اب دنیا میں کس چیز کی قلت ہونے جارہی ہے ؟ پہلے ہی خبردار کر دیا گیا 

وبائی مرض کورونا کے باعث اب دنیا میں کس چیز کی قلت ہونے جارہی ہے ؟ پہلے ہی خبردار کر دیا گیا 

اداکارہ اقراء عزیز نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی

اداکارہ اقراء عزیز نے جلد شادی کرنے کی وجہ بتا دی