in

درخواستگزار کمپنی کو پرانی شرائط پرکرونا ويکسينز درآمد کی اجازت

Sindh-High-Court-1

سندھ ہائی کورٹ نے کرونا ویکسینز درآمد کے لیے استثنیٰ واپس لینے کا سرکاری نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے درخواست گزار کمپنی کو پرانی شرائط پر ويکسينز درآمد کی اجازت دے دی۔

جمعہ 26 مارچ کو کرونا ویکسین کی درآمد کے لیے نجی فارما کمپنیز کو اجازت دینے کے معاملے پر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ادویہ ساز کمپنی کو معاہدے کے مطابق 10لاکھ ویکسین (اسپٹنک فائیو) درآمد کی اجازت دی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ 2 فروری کو مخصوص شرائط پر ویکسین درآمد کی اجازت دی گئی تھی لیکن ڈریپ نے 18مارچ کے نوٹیفیکیشن کے ذریعے درآمد کا استثنیٰ واپس لے لیا۔ استثنیٰ ختم ہونے سے ویکسین درآمد میں قیمت میں تین گنا اضافہ ہوگیا۔

درخواست گزار کمپنی نے 10لاکھ کرونا ویکسین منگوانے کا معاہدہ کیا اور مکمل ادائیگی پر 50 ہزار ویکسینز پاکستان پہنچ چکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پھول نہیں کیش، گھریا گاڑی بھیجیں

پھول نہیں کیش، گھریا گاڑی بھیجیں

خطے میں قیام امن کی کاوشیں، پاکستان اور امریکہ اتحادی ہیں،شاہ محمود

خطے میں قیام امن کی کاوشیں، پاکستان اور امریکہ اتحادی ہیں،شاہ محمود