in

نوازشریف کی پاکستان میں تمام جائیداد قرق، رپورٹ عدالت میں پیش

نوازشریف کی پاکستان میں تمام جائیداد قرق، رپورٹ عدالت میں پیش

نیب نےپلاٹ الاٹمنٹ اسکینڈل میں نواز شریف کی پاکستان میں تمام جائیداد قرق کرکے رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی۔

منگل کونواز شریف کے خلاف بطور وزیراعلیٰ قواعد سے ہٹ کر پلاٹ الاٹ کرنے کے کیس میں عدالت سےاشتہاری قرار دئیے جانے کے بعدنيب نےان کی پاکستان ميں تمام جائيداد بھی قرق کرلی۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تواحتساب عدالت کے جج نے استفسارکیا کہ نواز شریف کی جائیداد قرق کرنے سے متعلق کیا پیش رفت ہوئی؟۔

تفتیشی افسر نےعدالت کوبتایا کہ عدالتی حکم کی تعمیل میں ملزم کی پاکستان میں جائیدادیں قرق کرلی ہیں اور تمام محکموں کی رپورٹ بھی لف ہے۔

رپورٹ کےمطابق میاں محمد نوازشریف لاہوراور شیخوپورہ میں 16 سو 79 کنال زرعی اراضی کے مالک ہیں،ان کےنام پر2 ٹریکٹر اور2 لگثری گاڑیاں ہیں۔ اس کے علاوہ نون لیگ کے قائد کے 4 کمپنیوں میں شئیرز بھی ہیں۔

عدالت نےکیس کے دیگر ملزمان کو فردِ جرم کے لیے 28 جنوری 2021 کو طلب کرلیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سلیم مانڈوی والا کواحتساب عدالت نے طلب کرلیا

سلیم مانڈوی والا کواحتساب عدالت نے طلب کرلیا

بھارتی اداکارہ کا پائلٹ پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام 

بھارتی اداکارہ کا پائلٹ پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام