in

اہم خبر: نیپرا ایکٹ میں‌ ترمیم کا آرڈیننس جاری

News-Outlook_urdu-version

جمعہ 26 مارچ کی چند اہم خبروں کا احوال۔

ملک بھر ميں کرونا وائرس سے مزيد 63 افراد کی جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی۔ اين سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے ميں 4ہزار تين سو اڑسٹھ نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔

معروف ناول اور ڈرامہ نگار حسينہ معين کراچی ميں انتقال کر گئيں۔ مرحومہ نے ان کہی، تنہائياں، دھوپ کنارے جيسے کئی تاريخی ڈرامے تخليق کيے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر نارتھ ناظم آباد بلاک آئی ميں ہوگی۔

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کر دیا۔ آمدن کم ظاہر کر کے ٹیکس بچانے والوں پر جرمانہ ہوگا۔ گوشوارے جمع نہ کرانے پر پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کيا جائيگا۔ ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے قومی خزانے کو ڈیڑھ سو ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

آئی ایم ایف کے دباؤ پر نیپرا ایکٹ میں‌ ترمیم کا آرڈیننس بھی جاری کر دیا گیا۔ حکومت کو بجلی بلوں پر 10 فیصد سرچارج لگانے اور بجلی کا ٹیرف مزید مہنگا کرنے کا اختیار مل گیا۔ اگلے دو سال میں بجلی کے نرخوں میں ساڑھے پانچ روپے یونٹ اضافے کا خدشہ ہے۔

وفاقی حکومت نے نيا پاکستان ہاؤسنگ لون کی حد دگنی کر دی۔ مارک اپ مزید کم کرديا۔ پانچ مرلے يا 120 گز کے گھر کیلئے قرض کی حد 30 لاکھ سے بڑھا کر 60 لاکھ اور 10 مرلے کی 50 لاکھ سے بڑھا کر ايک کروڑ کر دی۔

ايم کيو ايم پاکستان کے يوم تاسيس پر نشتر پارک کراچی ميں جلسہ منعقد ہوا۔ خالد مقبول صديقی کہتے ہيں کہ ملک کے معاشی حب کراچی کو اس کا حق ديا جائے اور نا انصافياں بند کی جائيں۔ عامر خان نے کہا ايم کيو ايم کو ديوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام بنائيں گے۔

امريکی فوج يکم مئی کے بعد بھی افغانستان ميں رہے گی۔ امريکی صدر جوبائيڈن کی وائٹ ہاؤس ميں نيوز کانفرنس کہتے ہيں کہ معاہدے پر فوری عمل درآمد يکم مئی تک انخلا ممکن نہيں ليکن افغانستان ميں طويل عرصے تک قيام بھی نہيں ہوگا۔ آئندہ برس افغانستان ميں نہيں ہوں گے۔ ٹرمپ دور ميں شروع کيے گئے پروگرام ختم کرنے کا بھی اعلان۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تین تلوار پر گرین بیلٹ کی تزین و آرائش مکمل

تین تلوار پر گرین بیلٹ کی تزین و آرائش مکمل

معروف ڈرامہ نگارحسینہ معین انتقال کرگئیں

معروف ڈرامہ نگارحسینہ معین انتقال کرگئیں