in

آئی ایم ایف شرائط سےپاکستانی معیشت 2ہزار فیصد متاثر ہوگی

آئی ایم ایف شرائط سےپاکستانی معیشت 2ہزار فیصد متاثر ہوگی

اس پرگرام سےملک میں بہتری نہیں آسکتی

ماہر معاشی امور ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے جانب سے قرضے پر شرائط سے پاکستانی معیشت 2ہزار فیصد متاثر ہوگی۔

سماء کےپروگرام آواز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر اشفاق حسن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے کی شرائط سے کسی ملک کی معیشت میں بہتری کےلیے نہیں بلکہ ملک کی معیشت کو کمزور کرنے کےلیے ہوتے ہیں اور جس طرح ہماری حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ 22ویں پروگرام کو نافذ کررہی ہے اس سے یہی لگتا ہے ستمبر 2022کے آئندہ 23ویں پروگرام بھی ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کےسوال پر انہوں نے کہا کہ اس کا سیدھا نقصان پاکستان کی عوام، گورنر اور وزیراعظم پر ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کے بعد 2ہزار فیصد گورنر صرف آئی ایم ایف کا نمائندہ بن کر رہ جائے گا، آئی ایم ایف کی اس ڈیل کے بعد ہم گورنر کو فنانشل وائے سرائے آف پاکستان بنارہے ہیں۔

نیپرا کے قانون میں تبدیلی کے حوالے سے ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانے سے 100فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دنیا میں موبائل بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں حیران  کن اضافہ ہر مہینے کتنے نئے کھاتے کھولے جا رہے ہیں ؟ تفصیلات جانئے

دنیا میں موبائل بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں حیران  کن اضافہ ہر مہینے کتنے نئے کھاتے کھولے جا رہے ہیں ؟ تفصیلات جانئے

تین تلوار پر گرین بیلٹ کی تزین و آرائش مکمل

تین تلوار پر گرین بیلٹ کی تزین و آرائش مکمل