in

تین تلوار پر گرین بیلٹ کی تزین و آرائش مکمل

تین تلوار پر گرین بیلٹ کی تزین و آرائش مکمل

کراچی کی ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ساؤتھ نے تین تلوار پر گرین بیلٹ کی تزین و آرائش مکمل کرلی۔

ڈسٹرکٹ میونسپل ساؤتھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس محمد احمر نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ گرین بیلٹ پر گھاس لگائے جانے کے علاوہ فوارے اور رنگا رنگ لائٹس کی تنصیب اور کرب اسٹون کی تبدیلی بھی عمل میں لائی گئی ہے۔

محمد احمر نے بتایا کہ فوارے سے گرین بیلٹ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا جسے چند روز میں فعال کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ایک سماجی کارکن اویس طور نے فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ تین تلوار والی گرین بیلٹ ختم کرتے ہوئے وہ جگہ کسی کار شوروم کو دی جارہی ہے۔

اویس نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے افسران پر اس کارروائی کے بدلے رشوت وصول کرنے کا بھی الزام عائد کیا تھا۔

تاہم ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد سودھڑ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے واضح کردیا تھا کہ مذکورہ گرین بیلٹ ختم نہیں کی جارہی بلکہ اس کی تزین و آرائش ہورہی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئی ایم ایف شرائط سےپاکستانی معیشت 2ہزار فیصد متاثر ہوگی

آئی ایم ایف شرائط سےپاکستانی معیشت 2ہزار فیصد متاثر ہوگی

News-Outlook_urdu-version

اہم خبر: نیپرا ایکٹ میں‌ ترمیم کا آرڈیننس جاری