in

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کیلیےتیار ہے، عثمان ڈار

پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کیلیےتیار ہے، عثمان ڈار

بہترنظام لانا ہمارا مقصد تھالیکن کروناکے باعث پچھلا سال ضائع ہوا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت اگلے دو تین ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے کےلیے تیار ہے۔

سماء کے پروگرام 7سے 8میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء تحریک انصاف نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں اگر غیرمعال کیے گئے تو اسکا مقصد پنجاب میں بہتر نظام لانا تھا تاہم گزشتہ سال کرونا وائرس کے باعث پورا سال ضائع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات کی طرف جانا چاہیے، پی ٹی آئی یہی چاہتی ہے کہ وہ نظام آئے جس سے گلی محلے کی سطح پر لوگوں کے مسائل حل ہوں اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوں۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے بلدیاتی ایکٹ کے سیکشن 3کو آئین سے متصادم قرار دے کر پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے اور چاہتی ہے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے، معاملہ ابھی مشترکہ مفادات کونسل میں زیر التواء ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

گلگت: نلتربالا میں گاڑی پرفائرنگ، 6افراد جاں بحق، 3ملزمان گرفتار

گلگت: نلتربالا میں گاڑی پرفائرنگ، 6افراد جاں بحق، 3ملزمان گرفتار

پب جی کھیلنےوالوں تعداد 1ارب سےتجاوز کرگئی

پب جی کھیلنےوالوں تعداد 1ارب سےتجاوز کرگئی