in

دھوراجی میں کتوں نے 2 بچوں کو کاٹ لیا

دھوراجی میں کتوں نے 2 بچوں کو کاٹ لیا

کراچی کے علاقے دھوراجی، بہادر آباد میں آوارہ کتوں نے 2 بچوں کو کاٹ لیا، زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، علاقہ مکینوں نے ایڈمنسٹریٹر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی کے علاقے دھورا جی، بہادر آباد میں آوارہ کتوں نے دو بچوں کو کاٹ لیا، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

کتوں کی بہتات اور آئے روز حملوں پر علاقہ مکین ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ایڈمسٹریٹر ضلع شرقی کیخلاف مقدمہ درج کروانے کیلئے فیروز آباد تھانے پہنچ گئے، تاہم پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا صرف درخواست وصول کرکے اہل علاقہ کو واپس بھیج دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائے گی جس کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ اہل علاقہ کا مؤقف ہے کہ لاپروائی اور سرکاری غفلت واقعے کا باعث بنی، کئی بار متعلقہ حکام کو اس حوالے سے شکایات کرچکے ہیں تاہم کتوں کے خاتمے کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی، ہم فریاد کررہے ہیں کہ مقدمہ درج کیا جائے۔

اس موقع پر سابق یو سی چیئرمین جنید مکاتی نے کہا کہ انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت کے باعث بچوں کو نقصان پہنچا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوہاٹ: ساڑھے تین سالہ بچی ریپ کے بعد قتل

کوہاٹ: ساڑھے تین سالہ بچی ریپ کے بعد قتل

خاتون روبوٹ کی پینٹنگ 6لاکھ 88ہزار ڈالر میں نیلام

خاتون روبوٹ کی پینٹنگ 6لاکھ 88ہزار ڈالر میں نیلام