in

راوی ریور اربن پراجیکٹ: لاہورہائیکورٹ کےحکم امتناعی میں توسیع

راوی ریور اربن پراجیکٹ: لاہورہائیکورٹ کےحکم امتناعی میں توسیع

عدالت نے راوی ریور اربن پراجیکٹ پر جاری حکم امتناعی میں توسیع کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کےلیے خود مختار ادارے سے کروانے کا حکم دیا ہے۔

جمعرات کو لاہور ہائیکورٹ ميں ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ راوی ریور پراجیکٹ سے متعلق تمام درخواستیں علیحدہ کررہا ہوں۔ جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ بےشک حکومت ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے درخت لگا رہی ہے لیکن بلندعمارتوں کا ماحول پراپنا ایک اثر ہے۔

لاہورہائی کورٹ نےشیخوپورہ میں بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل کرنےکا حکم دیا۔جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ کےعلاقے میں اینٹوں کے بھٹے پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہے ہیں۔ ہرن مینار کے ایک طرف تمام بھٹے پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہے ہیں۔

جسٹس شاہد کریم نے مزید ریمارکس دئیے کہ لاہور میں زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنائی جارہی ہیں۔ ان سوسائٹیوں کو بنانےکیلئے کوئی نہ کوئی تو رولز ہونے چاہئیں۔ رولز کے بغیر بننے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے متعلق بھی حکم جاری کریںگے۔ یہ نہ ہوکہ مجھے تعمیرات پر بھی حکم امتناعی جاری کرنا پڑجائے۔

جسٹس شاہد کریم نے مزید کہا کہ اب توساری دنیا اس زمین کو بچانے میں لگی ہوئی ہے اور ایل ڈی اے اس زمین کو تباہ کرنے میں لگا ہوا ہے، کیا ایل ڈی اے کومسقبل کی فکر نہیں ہے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈالر سستا ہو گیا

سونا سستا ہو گیا 

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی، آج کے کرنسی ریٹ

ڈالر مزید سستا ہوگیا، آج کے کرنسی ریٹ