in

ڈریپ کی چین سےکرونا ویکسین منگوانے کی اجازت

Corona vaccine

ڈریپ نے چین سے کرونا ویکسین منگوانے کی اجازت دے دی۔ یہ دوسری کورونا ویکسین ہے جسے ڈریپ نےملک میں استعمال کی اجازت دی ہے۔

کرونا سےبچاؤ کےلیےپاکستان میں چین کی کمپنی کی ویکسین کے استعمال کی اجازت مل گئی۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی  نے چینی کمپنی کی کرونا ویکسین سائینو فارم کے ہنگامی استعمال اور درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ یہ اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کے اجلاس میں دی گئی۔

قومی ادارہ صحت کےذریعہ چینی کمپنی نےڈریپ سے اجازت کی درخواست کی تھی۔سائینو فارم کی کامیابی کا تناسب تقریبا 79 فیصد ہے۔برطانيہ سے ويکيسن منگوانے کی اجازت پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

پاکستان میں پہلی کرونا ویکسین کی درآمد اوراستعمال کی اجازت

گذشتہ ہفتےڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نےپاکستان میں پہلی کرونا ویکسین کی درآمد اوراستعمال کی اجازت دے جس کی قیمت کا تعین حکومت کرے گی۔

برطانیہ میں تیار ہونے والی آسٹرازنیکا ویکسین درآمد کے بعد ملک میں استعمال کی جا سکے گی۔واضح رہے کہ کرونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت کراچی کی دوا ساز کمپنی نے مانگی تھی۔

پاکستان کومفت کروناویکسین مارچ تک ملنا شروع ہوگی، یاسمین راشد

واضح رہےکہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے کوویکس پروگرام کےتحت مارچ 2021ء تک پاکستان کی 20 فیصد آبادی کیلئے کرونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی شروع ہوجائے گی، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ ویکسین کس ملک اور کمپنی کی ہوگی۔

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او کےپروگرام کوویکس کے تحت ترقی پذیر ممالک کےجن ممالک کی 20 فیصد آبادی کیلئےمفت ویکسین دی جائے گی ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے بعد حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز راز کا پہلا ٹیزر وائرل 

مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کے بعد حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز راز کا پہلا ٹیزر وائرل 

ابھی تھپڑ کا درد کم نہ ہوا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ قابل اعتراض گفتگو کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی سوشل میڈیا پر ہنگامہ 

ابھی تھپڑ کا درد کم نہ ہوا تھا کہ مفتی عبدالقوی کی حریم شاہ کے ساتھ قابل اعتراض گفتگو کی ایک اور ویڈیو وائرل ہو گئی سوشل میڈیا پر ہنگامہ