in

ن لیگ کے جھوٹ پر مبنی بیانیہ بے نقاب کردیا،فردوس عاشق

ن لیگ کے جھوٹ پر مبنی بیانیہ بے نقاب کردیا،فردوس عاشق

پنجاب حکومت نےانتخابات میں اپنا غیر جانبدارانہ کردارنبھایا

ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نےکہا ہےکہ ڈسکہ کےضمنی انتخاب میں تصویرکا ایک رخ میڈیا پر آتا رہا جبکہ دوسراعدالت نےدکھایا۔ قبضہ مافیااورمنشیات فروش ن لیگ کی کشتی میں سوارہیں۔ ڈسکہ انتخاب میں الیکشن کمیشن قوانین کی پاسداری کی جائے۔ پنجاب حکومت نےانتخابات میں اپنا غیر جانبدارانہ کردارنبھایا۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان اور این اے 75ڈسکہ سے پی ٹی آئی امیدوارعلی اسجد ملہی  نےمشترکہ پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹرفردوس عاشق کا کہنا تھا کہ چند گھنٹے پہلےسپریم کورٹ سےاہم فیصلہ آیا اوراس فیصلے نے ن لیگ کے جھوٹ پرمبنی بیانیے کوبے نقاب کردیا۔

انھوں نے کہا کہ ڈسکہ کےالیکشن کو متازعہ بنانے کی سازش کی گئی۔ڈسکہ میں اداروں کو نشانہ بنایا گیا اورپی ٹی آئی کے کارکنان پر گولیاں برسائی گئیں۔گولیاں برسانے والا منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث قبضہ مافیا تھا۔بجائے اس عمل کی مذمت کرنے کے مریم نواز نےمزید کارکنان کی قربانی کی بات کی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اداکارہ اشنا شاہ عالمی ادارے کی سفیر مقرر ہو گئیں

اداکارہ اشنا شاہ عالمی ادارے کی سفیر مقرر ہو گئیں

ویڈیو:ورسٹائل میکال ذوالفقارسےملیے

ویڈیو:ورسٹائل میکال ذوالفقارسےملیے