in

بلدیہ عظمیٰ کراچی اورکے الیکٹرک میں بلوں ومیٹرزسے متعلق معاہدہ

بلدیہ عظمیٰ کراچی اورکے الیکٹرک میں بلوں ومیٹرزسے متعلق معاہدہ

بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) اور کے الیکٹرک کے درمیان بجلی کے بلوں کی ادائیگی، انفرادی میٹرز کی تنصیب اور دیگر باہمی معاملات کے حل کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر (کے ایم سی بلڈنگ، لائٹ ہاؤس) میں کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے درمیان باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ بھرپور ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں، پہلے قدم کے طور پر غیرپیچیدہ معاملات پر پیشرفت کی ہے، کے ایم سی اور کے الیکٹرک کی مشترکہ کمیٹی بجلی کے بلوں کی ادائیگی، انفرادی میٹرز کی تنصیب اور دیگر باہمی معاملات حل کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی اپنے زیر انتظام مختلف رہائشی و دیگر مقامات کیلئے درکار بجلی کے نئے یا اضافی کنکشنز کی فہرست مہیا کرے گی، کے ایم سی کے فلیٹس میں انفرادی میٹرز لگائے جائیں گے، جس کے بل کی ادائیگی وہاں رہائش پذیر افراد خود کریں گے۔

لئیق احمد کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں عباسی شہید اسپتال کالونی فلیٹس اور سینٹرل فائر بریگیڈ اسٹیشن کے فلیٹس میں انفرادی میٹر نصب ہوں گے، بلدیہ عظمیٰ کراچی میٹرز کی تنصیب اور نگرانی کے کاموں میں کے الیکٹرک کو مکمل تعاون فراہم کرے گی، اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں تاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مفادات کا تحفظ اور غیرقانونی کاموں کو روکا جاسکے۔

ایڈمنسٹریٹری کراچی نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہے کہ کے الیکٹرک کے ساتھ جو بھی چھوٹے یا بڑے تنازعات ہیں انہیں باہمی طور پر افہام و تفہیم سے طے کرلیا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: شرجیل کی یونس کو پیٹھ پر بٹھاکر سخت ٹریننگ

ویڈیو: شرجیل کی یونس کو پیٹھ پر بٹھاکر سخت ٹریننگ

رمضان پیکج: کن چیزوں پر عوام کوریلیف ملےگا؟

رمضان پیکج: کن چیزوں پر عوام کوریلیف ملےگا؟